سعودی عرب میں انرجی ڈرنکس کی فروخت کیلئے اشتہاری مہم اور اسپانسراسکیموں پر پابندی عائد

اتوار 24 جون 2018 12:10

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) سعودی کابینہ نے مملکت میں انرجی ڈرنکس کی فروخت کے لئے پابندیوں کا لائحہ جاری کر دیا جس کے مطابق مارکیٹو ں میں انرجی ڈرنکس کو عام مشروبات کے ساتھ نہیں رکھا جائے۔ انرجی ڈرنکس کے ڈبوں پر " وارننگز " تحریر کرنا لازمی ہو گا۔ سبق نیوز نے وزارت تجارت کے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی کابینہ کی جانب سے مملکت میں انرجی ڈرنکس کی فروخت کے لئے قوانیں وضع کئے تھے جن میں مزید ترمیم کرکے انہیں نافذ کرنے کا عندیہ جاری کر دیا ہے۔

نئے جاری کئے جانے والے قوانین 5 نکات پر مشتمل ہیں جن میں انرجی ڈرنکس امپورٹرز ، مینیوفیکچرز ، ہول سیلز ، ڈسٹری بیوٹرز ، ریٹیلرز پر لاگو ہونگے۔ کابینہ نے اپنے سابقہ فیصلے میں کہا تھا کہ انرجی ڈرنکس کی فروخت کے قوانین مرتب کرکے ان کے نقصانات کو اجاگر کیا جائے تاکہ عوام اس کے منفی پہلو سے مکمل طور پر آگاہی ہوسکیں۔

(جاری ہے)

کابینہ نے انرجی ڈرنکس فروخت کرنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرنکس کے کین پر واضح طور ہر عربی ا ور انگلش میں " وارننگ " کی عبار ت تحریر کرکے ان نکات کو تحریر کریں جو اس مشروب کے استعمال کرنے سے انسان کو لاحق ہو سکتے ہیں۔

پابندی کے 5 نکات مندرجہ ذیل ہوں جن پر عمل کرناہر تاجر کی ذمہ داری ہو گی۔ انرجی ڈرنکس فروخت کرنے والوںپر کسی بھی ذرائع ابلاغ میں اشتہاری مہم چلانے کی ممانعت ہو گی۔ انرجی ڈرنکس امپورٹرز ، ہول سیلزیاڈسٹری بیوٹرز کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کو انسپارسرنہیں کر سکیں گے جن میں کھیل ، ثقافت ، ایجوکیشنل یا اسی قسم کی دیگر ایکٹیوٹیز کو اسپانسر نہیں کیا جائے گا۔

انرجی ڈرنکس ہوٹلوں ، اسکولوں کی کینٹینز ، حکومتی اداروں کی کینٹین ، اسپتالوں اور اسپورٹس کمپلیکس میں فروخت نہیں کی جائیں گی۔ انرجی ڈرنکس کو معاشرے میں متعارف کروانے کیلئے پروموشن کے طور پر تقسیم نہیں کیاجائے گا۔ اور آخری نکتہ میں کہا گیا ہے کہ انرجی ڈرنکس تیاری کرنے والی فیکٹریوںاور ان کے امپورٹرز کو اس بات کا پابند کیاجائے کہ وہ ڈرنک کے ہر ڈبے پر عربی اور انگلش میں واضح طور پر اس کے نقصانات تحریر کرے ۔

متعلقہ عنوان :