کثیرالطرفہ سفارتکاری کے ذریعے عالمی مسائل سے نمٹا جائے ،روسی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی اپیل

اتوار 24 جون 2018 12:10

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور روس کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریز نے مختلف ممالک سے کثیرالطرفہ سفارتکاری کے ذریعے عالمی مسائل سے نمٹنے کی اپیل کی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق سر گئی لاروف اور انتونیو گوتریز نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شریک ہو کر کہا کہ اقوام متحدہ کو عالمی معاملات خاص طور پر علاقائی تصادم کے مسلے سے نمٹنے کے لیے مزید بڑا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

(جاری ہے)

اس ہدف پر عمل درآمد کے لئے عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہوگی۔ کیونکہ صرف چند ممالک کی کارروائیوں سے اٴْلجھے ہوئے عالمی مسائل سے نہیں نمٹا جاسکے گا۔انتونیو گوتریز نے کہا کہ دنیا کے متعدد مسائل سے نمٹنے میں روس اقوام متحدہ کے لیے تعاون کا اہم ساتھی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دنیا میں گہری تبدیلیاں آرہی ہیں اور متواتر مختلف سنگین مسائل ہیں جن کے حل کے لئے کسی ایک ملک کا ساتھ کافی نہیں۔انتونیو گتریز نے کہا کہ عالمگیر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پرکوشش کی جانی چاہیئے اور اس کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر پر مبنی کثیرالطرفہ سفارتکاری کا اصول مذکورہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے نہایت اہم ثابت ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :