زمبابوے کے صدر کی ریلی میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

اتوار جون 12:10

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا کی ریلی میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ حکمران پارٹی زانو پی ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صدر ایمرسن منانگاگوا محفوظ ہیں اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے دوسرے سب سے بڑے شہر بولا وایو میں منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ زمبابوے کے سرکاری ٹیلی وڑن پر نشر کیے گئے مناظر میں جائے واقعہ پر امدادی کارکن زخمیوں کو طبی امداد دیتے دکھائے گئے ہیں۔ صدر ایمرسن 30 جولائی کے الیکشن کی مہم کے دوران بولا وایو کے وائٹ سٹی اسٹیڈیم میں منعقدہ اس ریلی میں شریک ہوئے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :