بھارت: زہریلے کھانے سے 5 ہلاک اور82 بیمار

اتوار 24 جون 2018 12:10

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زہریلا کھانا کھانے کے باعث کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کھانے سے دیگر 82 افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔ پولیس نے ایک خاتون کو کھانے میں زہر ملانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ضلع رائے گڑھ میں پیش آیا۔ گرفتار ہونے والی خاتون کے مطابق وہ مسلسل اپنے شوہر کے خاندان کے افراد کے طعنوں اور امتیازی رویے کا سامنا اس لیے کر رہی تھی کہ وہ گہری رنگت کی حامل ہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انتقام لینے کے لیے اٴْس نے تقریب میں شریک افراد کے کھانے میں زہر ملایا۔ ہلاک ہونے والوں میں چار بچے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :