ایتھوپیا، وزیراعظم کی ریلی میں دھماکا، 83زخمی

اتوار 24 جون 2018 12:10

ادیس ابابا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس آبابا میں وزیراعظم ابئی احمد کی ریلی میں ایک گرینیڈ حملے کی وجہ سے بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں83 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں اس ریلی میں ہونے والے ایک دھماکے میں کئی افراد کی ہلاکت کا بتایا گیا تھا۔ منتظمین کے مطابق دستی بم کے حملے کا نشانہ وزیراعظم تھے۔ وزیراعظم احمد نے بھی اس ریلی میں دھماکے کی تصدیق کی تھی۔ ادیس آبابا میں منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہو کر اپنے اصلاحات پسند وزیراعظم کو اپنی حمایت کا یقین دلانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :