برطانوی لیبر پارٹی کے رہنما کی آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت

اتوار 24 جون 2018 12:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربین نے ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کی حمایت پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں حزب اختلاف کے رہنما جرمی کوربین نے ٹوئٹ کیا ہے کہ برطانیہ میں لیبر پارٹی کی آئندہ حکومت، فلسطین کو ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کر لے گی۔انھوں نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کے البقعہ کیمپ کا معائنہ کر رہے ہیں جو پہلی بار 1968 میں قائم ہوا اور جس میں1 لاکھ فلسطینی رہائش پذیر ہیں۔واضح رہے کہ البعقہ کیمپ، اردن کے دارالحکومت عمان کے مغرب میں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :