ماسکو میں روس اور جنوبی کوریا سربراہ ملاقات

اتوار 24 جون 2018 12:10

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) روس کے صدر ولادی میر پوٹن اور جنوبی کوریا کے صدر مٴْن جے اِن نے جزیرہ نما کوریا میں جوہری اسلحے کے مکمل خاتمے کی کوششوں کی حمایت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔دونوں رہنماوں نے ماسکو میں ملاقات کی جس میں جزیرہ نما کوریا کی صورتحال اور باہمی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں گزشتہ ہفتے سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اٴْن کے مابین تاریخی سربراہ ملاقات کے نتائج کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک میں شمال مشرقی ایشیا میں پائیدار امن اور سلامتی کے حصول کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق بھی ہوا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ مناسب وقت پ پیوٹن کی طرف سے جنوبی کوریا کے دورے کے حوالے سے دونوں رہنماوں میں اتفاق ہوا ہے۔