شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کے حملے

اتوار 24 جون 2018 12:10

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) روس کے جیٹ طیاروں نے اتوار کو جنوب مغربی شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔برطانوی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سی بتایا کہ فوجی طیاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے دو نگران مراکز نے شام کے شمال مشرقی شہر دیرہ کے بسرالحریر میں کم از کم 20 ہوائی حملوں کو ریکارڈ کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ روسی لڑاکا طیاروں نے شام کے مغربی ساحلی صوبہ میں واقع روس کے ہوائی اڈے سے پرواز کیاور باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔

انہوں نے کہا’’ہم نے پانچ روسی طیاروں کو 25 بار حملہ کرتے ہوئے دیکھا۔‘قابل غور ہے کہ اردن اور اسرائیل کے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی شام کی فوج کی مدد کے ارادے سے روس کی طرف سے کیا گیا یہ پہلا حملہ ہے۔