آئی او سی کے سربراہ کا کوریا امن عمل کی حمایت کا اظہار

اتوار 24 جون 2018 12:10

برن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھومس باخ نے جزیرہ نما کوریا میں قیام امن کی کوششوں اور اولمپک کھیلوں میں شمالی کوریا کی شرکت کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے لٴْوزانّے شہر میں اولمپک ڈے منانے کی تقریب سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال منعقدہ پیون چانگ سرمائی اولمپکس کے موقع پر دونوں کوریاؤں کی مشترکہ پریڈ کھیلوں کے ذریعے ممالک کو قریب لانے کی ایک مثال تھی۔

باخ نے کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئی او سی امن عمل کی حمایت جاری رکھے گی، اور 2020 کے ٹوکیو اولمپکس اور2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شمالی کوریا کی شرکت کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کرے گی۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے غیر معمولی اقدام کے طور پر جنوبی کوریا، شمالی کوریا، جاپان اور چین کی اولمپک کمیٹیوں کے عہدیداروں کو رواں سال اپنے صدر دفتر میں ہونے والے پروگرام میں مدعو کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :