لندن میں جاپان ہاؤس کا افتتاح

اتوار 24 جون 2018 12:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) جاپان کی وزارت خارجہ نے جاپان کی اعلیٰ ٹیکنالوجی اور ثقافت کے فروغ کے لیے لندن میں ایک مرکز کھولا ہے۔ برطانیہ کے دارالحکومت میں جاپان ہاؤس نامی اس مرکز افتتاح ہوا۔یہ برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو اور امریکہ کے لاس اینجلس شہر کے بعد اپنی نوعیت کا تیسرا مرکز ہے۔لندن میں کھولا گیا مرکز تین منزلہ ہے۔

(جاری ہے)

مختلف اشیاء کی نمائش کے ذریعے جاپان کو متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ مرکز کے ایک حصے میں جاپانی کاریگروں کی تیار کردہ کٹلری اشیاء فروخت کی جائیں گی۔ وہاں کے ایک ریستوران میں لوگ واشوکٴْو کے نام سے معروف جاپانی کھانے بھی کھا سکیں گے۔مرکز آنے والے ایک فرد نے کہا کہ جاپانی مصنوعات سادہ اور استعمال میں آسان ہیں، اورباورچی خانوں میں استعمال کی اشیاء خصوصاً دلچسپ ہیں۔ ایک اور شخص نے کہا کہ مرکز میں جاپانی ثقافت کو اچھے انداز میں متعارف کروایا گیا ہے، جس سے کئی لوگ جاپان میں دلچسپی محسوس کریں گے اور جاپان جانا چاہیں گے۔