لشمینیا وائرس اطلاع ،خصوصی ٹیم کابڈھ بیر وٹیلہ بند کادورہ

اتوار 24 جون 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) نگراں وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیم نے بڈھ بیر اور ٹیلہ بند کے علاقوں کا دورہ کیا‘ ٹیم نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعیداللہ جان کی نگرانی میں بڈھ بیرہسپتال کا بھی معانئہ کیا اور علاقہ مکینوں سے بھی ملے۔

(جاری ہے)

ٹیم کو دونوں علاقوں سے لشمینیا وائرس موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا،اس سلسلے میں محکمہ صحت نے بھی ضلعی انتظامیہ کو علاقے میں لشمینیا وائرس نہ ہونے کی رپورٹ دیدی۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور میں کسی فرد میں لشمینیا وائرس کی موجود گی ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی اس وائرس سے کسی کی موت واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :