انیل کپور کے فلم انڈسٹری میں کامیاب 35سال مکمل

اتوار 24 جون 2018 12:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور نے فلم انڈسٹری میں کامیاب 35سال مکمل کر لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 1983ء میں فلم ’’وہ سات دن سے ‘‘ فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکار انیل کپور نے سوشل میڈیا پر روڈ میپ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم انڈسٹری میں کامیاب 35سال مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اس دوران بہت زیادہ تجربہ حاصل کیااور ہر دن محبت سمیٹی اور اپنے خواب کو جینا ان کے لئے ایک نعمت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سفر میں بے پناہ کردار ادا کئے، آگے بڑھنے کے بے پناہ مواقع ملے جس سے خوبصورت یادیں وابستہ ہیں، مجھے فلم انڈسٹری میں قدم رھنے سے قبل کی زندگی سے متعلق کچھ یاد نہیں ہے کیونکہ میں نے سچے دل سے بڑی سکرین پر کام کیا ہے۔ انیل کپور فلم ’’فنے خان‘‘ اور اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں دکھائی دیں گے۔