فلم ’’ستیہ میوجیتہ‘‘کا نیا پوسٹر جاری

اتوار جون 12:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’ستیہ میوجیتہ‘‘کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار منوج باجپائی نے تھرلر فلم ’’ستیہ میوجیتہ‘‘ کا نیا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کا حق صرف قانون کو ہے، بے ایمان پٹے گا کرپشن مٹے گا۔

(جاری ہے)

فلم کے پوسٹر میں اداکار منوج باجپائی پولیس مین کے کردار میں دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے ہاتھ مٰں پستول پکڑ رکھی ہے جبکہ ان کے پس منظر میں آگ کے شعلے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ فلم کے دیگر پوسٹر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ہیں، فلم مٰن اداکار جان ابراھام، امروتا کھنولکر، مونج باجپائی اور عائشہ شرما مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، ہدایتکار میلاپ زویری کی فلم رواں سال 15اگست کو ریلیز کی جائے گی۔