دیر بالا میں تین روزہ جشن کمراٹ شروع ہوگیا

اتوار جون 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) دیر بالامیںتین روزہ جشن کمراٹ فیسٹول رنگا رنگ تقریبات سے شروع ہو گیا افتتا حی تقر یب میں ضلع نا ظم صا حبزادہ فصیح اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر شر ینگل تنویر احمد ، ڈی ایس پی شا ہی بخت خان ، ٹی ایم او کلکو ٹ بختیار خان اور علا قہ مشران نے شر کت کی تقریب میں ملک بھر سے آئے سیا حو ں اور کھلا ڑیو ں نے بھی شر کت کی، جشن کمراٹ فیسٹیول میں کر کٹ ، والی بال ، رسہ کشی ، موسیقی اور دیگر روایتی کھیل پیش کئے جارہے ہیں تقریب سے خطا ب سے ضلع نا ظم صا حبزادہ فصیح اللہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہر سال دیر بالا کے سنگلا خ پہا ڑوں میں جشن کمراٹ کے نام سے فیسٹول کا انعقاد کا مقصد پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ دیر بالا کے عوام امن پسند ہیں۔

متعلقہ عنوان :