صحت برقراررکھنے کیلئے سبزیاں یا ان کا جوس استعمال کرناچاہئیے،حکیم میاں لیاقت

اتوار 24 جون 2018 12:10

قصور۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) صحت برقراررکھنے کیلئے ایک فردکو روزانہ 280گرام سبزیاں یا ان کا جوس استعمال کرناچاہئیے ان میں 40فیصد پتوں پر مشتمل سبزیاں‘ 30فیصدپھلیوں(یعنی بینگن‘ بھنڈی توڑی‘ کدووغیرہ)پرمشتمل ہوناچاہئیں تقریباً سبھی سبزیاں اور پھل مختلف غذائی اجزاء اور وٹامنز سے مالامال ہوتے ہیں ‘لیموں جیسی ترش سبزیوں کے علاوہ کسی میں وٹامن سی نہیں ہوتی اگرکسی سبزی میں اس کی کچھ مقدار ہوتی بھی ہے تو وہ پکانے کے دوران ضائع ہوجاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارفاضل طب الجراحت حکیم میاں لیاقت احمدعلی نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔انہوں نے بتایا کہ سبزیوں میں تین چوتھائی حصہ پانی ہوتاہے تاہم مختلف سبزیاں مختلف مقدارمیں معدنی اجزاء اور وٹامنزرکھتی ہیں کچھ سبزیوں میں آئرن زیادہ ہوتاہے تو کچھ میں کروٹین اسلئے ہمیں چاہئیے کہ ہم مرغن غذائوں کی بجائے سبزیوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :