ماہرین زراعت نے سبزیوں سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کر دی

اتوار 24 جون 2018 12:10

قصور۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کریلے اورموسم گرماکی دیگر سبزیوں سبزمرچ‘ گھیاتوری‘ گھیاکدووغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موسم گرماکی سبزیوں کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرماکی سبزیوں کی صحتمندفصل حاصل کرنے کیلئے 8سی10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکائوٹنگ سے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :