اسلام آباد ٹیم شاہ لائیلہ بلوچ قومی انڈر 16 ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باآسانی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرے گی، عرفان خان نیازی

اتوار جون 12:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد عرفان خان نیازی نے کہاکہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم شاہ لائیلہ بلوچ قومی انڈر 16 ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باآسانی کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرے گی ،انہوں نے کہا ہے کہ چیمپیئن شپ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم کو گروپ بی میں دیا کلب کراچی اور ینگ رائزنگ کلب راولپنڈی کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ گروپ اے میں سندھ،، کراچی یونائیٹڈ ویمنز کلب اور ایبٹ آباد وارئیرز کلب ،گروپ سی میں گلگت بلتستان، وائے آر ایس کلب لیہ، ماڈل ٹاو ٴن اکیڈمی لاہور،، گروپ ڈی میں پنجاب،، کراچی ککرز کلب، کراچی ویمنز کلب کی ٹیمیں شامل ہیں، عرفان نیازی نے بتایاکہ اسلام آباد کی ٹیم نے اپنے لیگ کے میچ میں ینگ رائزنگ سٹار راولپنڈی کے خلاف بھاری مارجن 12-0 گول سے کامیابی حاصل کی، انہوں نیکہا کہ 18 رکنی اسلام آباد خواتین فٹ بال ٹیم میں امان آفتاب، علینہ،ایمان فرخ، ثانیہ بشیر، رمیشانیازی، شازیہ چننا، ایمان مقعید، ماہنور مشتاق، فیضا جبار، لیبا ملک، اقصی افضل، تراب، زرمینہ خان، کاشف جواد، فاطمہ نثار، ماہیم خان، ایمانیہ جنجوعہ اور حی سید شامل ہیں جبکہ محمود احمد کو ٹیم مینجر اور عبدالوحید کو کوچنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں، انہوں نے مذید کہا کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور فٹ بال کی ترقی کے لئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات اور سیکرٹری جنرل کرنل(ر) احمد یار خان لودھی اہم کردار ادا کررہے ہیں-