پراپرٹی ٹیکس ،لگژری ہائوس ٹیکس نا دہندگان کیخلاف کریک ڈائون کی تیاریاں شروع

متعلقہ ونگ کے افسران کوکسی سفارش ،دبائو کو خاطر میں نہ لانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں‘ ذرائع

اتوار 24 جون 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نی30جون تک ادائیگی نہ کرنے والے پراپرٹی ٹیکس اور لگژری ہائوس ٹیکس کے نا دہندگان کیخلاف کریک ڈائون کی تیاریاں شروع کر دیں جس کیلئے فہرستیں بھی مرتب کر لی گئی ہیں ،متعلقہ ونگ کے افسران کوکسی سفارش اور دبائو کو خاطر میں نہ لانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ٹیکس نا دہندگان سے وصولی کیلئے مہم تیز کر دی ہے ۔ محکمہ ایکسائز نے صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس اور لگژری ہائوس ٹیکس نا دہندگان کو نوٹسز کا اجراء کر کے 30جون تک اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی کا پابند کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق محکمے کے متعلقہ ونگ کی جانب سے پیشگی فہرستیں بھی مرتب کر لی گئی ہیں اور حتمی تاریخ گزرنے کے بعد بلا تفریق کریک ڈائون شروع کر دیا جائے گا جس کے تحت نا دہندگان کی جائیداد کی قرقی و نیلامی، جائیدادوں کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری، تالہ بندی اور جرمانوںمیں اضافہ کیا جائے گا ۔