عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 5ہزار 473امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

صوبائی اسمبلی کیلئے 15ہزار 693امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں

اتوار جون 12:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 5ہزار 473امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کیلئے 15ہزار 693امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ 2013ء کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 2018ء کے مقابلے میں زیادہ تھی ۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 5ہزار 473امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے ہیں جن میں صوبہ بلوچستان سے 435امیدوار ، صوبہ خیبر پختونخوا سے 992، صوبہ پنجاب سے 2ہزار 700اور صوبہ سندھ سے ایک ہزار 346امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

اس طرح چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے 13ہزار 693امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں صوبہ بلوچستان سے ایک ہزار 400، صوبہ خیبر پختونخوا سے ایک ہزار 926، صوبہ پنجاب سے 6ہزار 747اور صوبہ سندھ سے 3ہزار 626امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے کل مجموعی طور پر21ہزار 482امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ 2013ء کے عام انتخابات میں چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کیلئے 28ہزار 302امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔

واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوار 29جون سے قبل اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ، مقررہ تاریخ کے بعد کاغذات نامزدگی واپس نہیں ہو ںگے ۔