فیشن انڈسٹری کو نان پروفیشنل لوگ خراب کر رہے ہیں'رابعہ منہاس

اتوار 24 جون 2018 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) نامور فیشن ڈیزائنر رابعہ منہاس نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری کو نان پروفیشنل لوگ خراب کر رہے ہیں فیشن انڈسٹری کی مضبوطی کے بعد ہی فلم انڈسٹری بھی ترقی کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں رابعہ منہاس کہا کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری میں تیزی کے ساتھ نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ ایسے لوگ جو گروہ کی شکل میں کام کر رہے ہیں نئے ٹیلنٹ کو کام دلوانے کا جھانسہ دیکر ان کو خراب کر رہے ہیں جو فیشن انڈسٹری کیلئے بہت نقصان دہ ہے میں سمجھتی ہوں اگر ہم نے فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے تو ہمیں پہلے فیشن انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :