خوبصورتی کی بجائے پرفارمنس سے مجھے پہچانا جائے‘ مومنہ مستحسن کی خواہش

اتوار جون 13:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) پاکستان کی خوبصورت گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ دنیا انہیں خوبصورتی کے بجائے ان کے کام سے پہچانے۔ ایک بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ہر کوئی مجھے میری آواز کے بجائے میری خوبصورتی کی وجہ سے پسند کر رہا ہے، میں جہاں بھی جاوں مجھے یہی سننے کو ملتا کہ ارے دیکھو کتنی پیاری لڑکی ہے لیکن میں یہ نہیں چاہتی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتی تھی کہ خوبصورت چہرے کے علاوہ بھی میری پہچان ہو جس کے لیے میں نے فیصلہ کیا کہ جب تک میں اپنے آپ کو ثابت نہیں کرلوں گی تب تک کوئی گانا ریکارڈ نہیں کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تعلیم،، صحت اور خاص طور پر پاکستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کرنا شروع کیا جس کے بعد مجھے امریکی جریدے فوربز نے 30 انڈر 30 کی فہرست میں شامل کیا جس نے مجھے دوبارہ میوزک کی طرف لوٹنے کی راہ دکھائی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی گلوکار ارجن کننگو کے ساتھ مومنہ کا گانا آیا نہ تو ریلیز کیا گیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔