ماڈل منظور سولجر مصروف ہوگئے،متعددگلوکاروں اور کمرشلز میں پرفام کرنے کے معاہدے کرلئے

اتوار 24 جون 2018 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ماڈل،کوریوگرافر منظورسولجر ان دنوں متعددویڈیوالبمز اور کمرشلز میں کام کرنے کی وجہ سے مصروف ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فلم ،ٹی وی کے معروف ماڈل منظور سولجر نے متعدد گلوکاروں سے ان کے ویڈیوالبمز میں کام کرنے کے لئے ان سے معاہدے کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ چند کمرشلز میں بھی کام کرنے کئے لئے وہ لاہور سے اسلام آباد کے درمیان شٹل کاک بن گئے ہیں۔

ایک ملاقات کے دوران ماڈل واداکار منظورسولجر نے بتایا کہ مصروفیت کی وجہ سے وہ اپنے کام سے انصاف نہیں کرپارہے منظور سولجر نے بتایا کہ ان کا ابھی حال ہی میں نیا ویڈیوالبم مارکیٹ میں ریلیز ہوا ہے۔جس میں میری پرفارمنس کو شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔اور میں ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو مدنظررکھتے ہوئے ہی پرفارمنس دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :