طارق خوشحال نوشہروی کا نیا آڈیو کیسٹ،،قبراں تے روئیے دیوے بال کے،،مکمل ہوگیا

اتوار جون 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) مشہور زمانہ گیت ،،کتھے اج چلی ایں گلابی سوٹ پاکے،،کو گا کر شہرت حاصل کرنے والے نوجوان نسل کے نمائندہ گلوکار طارق خوشحال نوشہروی کا نیا آڈیو کیسٹ،،قبراں تے روئیے دیوے بال کے،،مکمل ہوگیا۔جس کی ریکارڈنگ گزشتہ روز مقامی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں کی گئی ۔اس آڈیو کیسٹ کے لئے گیت ایم اے تبسم،ارشاداحمدانصاری ،سروربیگ پوری،نزاکت علی گورائیہ ،ساحرقریشی نے لکھے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ اس آڈیوکیسٹ کی موسیقی استاد مبشر علی نے مرتب کی ہے۔اس آڈیوکیسٹ میں دکھی گیتوں کیساتھ ساتھ رومانٹک گیت بھی شامل کئے گئے ہیں۔جو فوک موسیقی سننے والوں کے لئے ایک اچھا اضافہ ہے۔جو عوام کو بہت پسند آئینگے۔معروف گلوکارطارق خوشحال نوشہروی نے بتایا کہ میرا نیا آڈیوکیسٹ میری کامیابی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنے نئے آڈیو کیسٹ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :