بالی ووڈ‘ فلم سیریز ریس کا چوتھا حصہ بنانے کا اعلان کردیا گیا

اتوار جون 13:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) بالی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ریس کا چوتھا حصہ بنانے کا اعلان کردیا گیا ۔ پروڈیوسر رمیش تورانی نے نے اعلان کیا کہ ریس 4 بھی جلد بنائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتادیا کہ سلمان خان ریس 4 کا بھی حصہ ہوں گے۔ فلم ریس 3 رواں سال عیدالفطر پر ریلیز ہوئی، جس نے ریلیز کے 4 روز میں ہی 120 کروڑ روپے کما لیے۔ فلم دنیا بھر میں اب تک 250 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے فلم ریس 2008 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس میں سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، اس فلم میں اکشے کھنہ اور کترینہ کیف نے منفی کردار ادا کیا تھا اور بپاشا باسو نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ انیل کپور اس فلم میں پولیس افسر بنے تھے۔۔فلم ریس 2 2013 میں سامنے آئی، جس میں دوبارہ سیف علی خان نے ہی مرکزی کردار ادا کیا۔ اس فلم میں اکشے کھنہ کی جگہ جان ابراہم نے منفی کردار میں شاندار اداکاری کی، جبکہ ان کا ساتھ جیکولین فرنینڈز نے دیا۔ فلم کی مرکزی اداکارہ کا کردار دپیکا پڈوکون نے ادا کیا، جبکہ انیل کپور نے ریس 2 میں اپنا وہی کردار دوبارہ دھرایا۔