Live Updates

عمران خان اپنے منشور سے منحرف ہو چکے، اس ے لوٹوں کی سیل لگارکھی ہے،25 جولائی کو عوام ہماری کارکردگی سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے، حمزہ شہباز کا مختلف اضلاع کے پارٹی امیدواروں سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے منشور سے منحرف ہوچکے،چیئرمین پی ٹی آئی نے لوٹوں کی سیل لگارکھی ہے،25 جولائی کو عوام ہماری کارکردگی سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماحمزہ شہباز سے مختلف اضلاع کے پارٹی امیدواروں نے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 25 جولائی کوعوام ہماری کارکردگی سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے،پی ٹی آئی کاکسی نظریے سے تعلق نہیں،ہم اپنی 5 سالہ کارکردگی لیکرعوام کے پاس جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے منشور سے منحرف ہوچکے،چیئرمین پی ٹی آئی نے لوٹوں کی سیل لگارکھی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات