بھارت معاشرتی اعتبار سے تعصب والے ممالک میں پہلے نمبر پر

عیسائی اور مسلمان سب سے زیادہ مذہبی تعصب کا شکار ہیں

اتوار 24 جون 2018 13:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) بھارت معاشرتی اعتبار سے تعصب والے ممالک میں سرفہرست ہے ،عیسائی اور مسلمان سب سے زیادہ مذہبی تعصب کا شکار ہیں۔بین الاقومی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کے سروے میں دنیا کے ایک سو اٹھانوے ملکوں میں مذہبی پابندیوں کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی سروے کے مطابق 28 فی صد ملکوں میں مذہبی پابندیوں کی شرح انتہائی زیادہ ہے،دنیا بھر میں مذہبی تعصب اور پابندیوں میں اضافہ ہوا ہے، عیسائی اور مسلمان سب سے زیادہ مذہبی تعصب کا شکار ہیں۔

بھارت معاشرتی اعتبار سے سب سے زیادہ مذہبی تعصب والا ملک ہے، زیادہ مذہبی پابندیوں والے دیگر ممالک میں مصر ، روس ، انڈونیشیا اور ترکی بھی شامل ہیں ۔رپورٹ کے مطابق 55 ممالک میں یہ شرح انتہائی زیادہ رہی، مختلف مذاہب کے خلاف متعصبانہ کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا، 144 ملکوں میں عیسائی اور 142 ملکوں میں مسلمان اس کی زد میں رہے۔