ایران نے ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو پوری دنیا کا غصہ اس پر انڈیل دیا جائیگا، امریکہ

ہماری خواہش ہے کہ ایران ہمیں اپنے خلاف طاقت کے استعمال پر مجبور نہ کرے، یہ ایران کے مفاد میں نہیں ہوگا، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا بیان

اتوار جون 13:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کو ایٹمی طاقت بننے کی کوشش سے باز رہنے کی تاکید کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ایران ہمیں اپنے خلاف طاقت کے استعمال پر مجبور نہ کرے، ایران نے ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو پوری دنیا کا غصہ اس پر انڈیل دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری آرزو ہے کہ ایران ہمیں اپنے خلاف طاقت کے استعمال پر مجبور نہ کرے۔

اگر ایران نے ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو اہل ایران کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینا ہوگی کہ پوری دنیا کا غصہ ان پر انڈیل دیا جائیگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہوں نے ایٹمی ایندھن کی افزودگی میں اضافے کے حوالے سے کوئی بھی اقدام کیاتو عالمی برادری سے اس پر انہیں کوئی پذیرائی نہیں ملے گی اور بالاخر ہمیں انتہائی اقدام کرنا پڑیگا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایران کے مفاد میں نہیں ہوگا۔