لیبیا میں مغوی 3 ترک ملازمین 233 دن بعد رہا

اتوار 24 جون 2018 13:30

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) لیبیا کے شہر اباری میں 3 نومبر 2017 کو اغوا کئے جانے والے 3 ترک ملازمین کو 233 دن کے بعد رہا کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترکی کی وزارت اعظمی کے ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق اباری میں 3 نومبر 2017 کو اغوا کئے جانے والے ENKA کمپنی کے 3 ملازمین عثمان ایمرے یائکن، تغرل جان کاپوبالی اور سرتاج کھاران کو رہا کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم بن علی یلدرم نے متاثرہ افراد کے کنبوں کے ساتھ ٹیلی فون پر اطلاع دی اور مغویوں کی رہائی پر مبارکباد دی۔لیبیا کے حکام نے بھی بھاری کوششوں اور صبر کے نتیجے میں رہا کروائے جانے والے افراد کو جلد از جلد ان کے کنبوں تک پہنچائے جانے پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :