پی کے 67 میںدرجنوں خاندانوں کا عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان

عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ‘ ملک نسیم خان

اتوار جون 13:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کیحلقہ پی کے 67 میں مختلف سیاسی جماعتوں سے درجنوں خاندانوں نے عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

شمولیتی تقریب یونین کونسل پجگی کے علاقے فقیر کلے میں منعقد ہوئی جس میں اعجاز خان پجگی‘سید عظمت شاہ ‘سید عرفان اللہ شاہ ‘زرخان ‘رفیع اللہ اور سیف اللہ سمیت دیگر شخصیات نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے ملک نسیم خان آف لڑمہ کی مکمل حمایت کااعلان کیا۔

اس موقع پر حلقہ پی کے 67 سے اے این پی کے امیدوار ملک نسیم خان لڑمہ سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی برسر اقتدار آ کر عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرے گی۔ملک نسیم خان لڑمہ نے کہا کہ وہ پجگی کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :