ڈائریکٹر ہیلتھ ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا کا ٹل ہیڈکوارٹرہسپتال کا دورہ

اتوار جون 13:40

ھنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) ڈائریکٹر ہیلتھ ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا ڈاکٹر افتخارعلی نے ٹل ہیڈکوارٹرہسپتال کا دورہ کیا۔ انھوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔انھوں نے ٹل ہسپتال میں سست روی کے شکار منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر افتخار علی کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کے موجودہ ترقیاتی کاموں کے لیے ضلعی حکومت %60 جبکہ %40 وسائل صوبائی حکومت مہیا کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ٹل ٹاپ ڈی ہسپتال میں آپریشن تھیٹر اور ایکسیرے سمیت لیبارٹری کے لیے سٹاف کی کمی جیسے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مسائل کے حل کیلئے انھوں نے تحصیل ناظم سے بھی ملاقات کی ہے جنہوں نے انھیں حل کرنے کے لیے ضلعی حکومت کے مالی وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :