فلم ’’کرش ‘‘ کی ریلیز کو 12سال مکمل

اتوار 24 جون 2018 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) بالی وڈ فلم ’’کرش ‘‘ کی ریلیز کو 12سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راکیش روشن کی سپر ہیرو فلم ’’کرش ‘‘2006ء میں ریلیز کی گئی جس میں اداکار ریتھک روشن اور پریٹی زنٹاپریانکا چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ فلم میں اداکارہ ریکھا اور نصیرالدین شاہ بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اداکار ریتھک روشن کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکار ریتھک روشن کا ہالی وڈ اداکار تھنوس کہا ہے کہ ہالی وڈ سپر ہیرو فلم ’’ایوینجرز:انفینیٹی وار‘‘ کا فرضی کردار تھنوس کوئی حیرانگی کی باعث نہیں ہے لیکن بھارتی مداحوں کے پاس کرش کی صورت میں بچانے والا موجود ہے اور اگر ریتھک روشن ایوینجرز کی ٹیم کا حصہ بنتے ہیں تو وہ تھنوس کے زوال یا مقبولیت میں کمی کا باعث بن سکتے ہیں۔