راج کمار رائو نے شردھا کپور کو بہت زیادہ محنتی اور اپنے کام سے مخلص قرار دے دیا

اتوار جون 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) بالی وڈ اداکار راج کمار رائو نے اداکارشردھا کپور کو بہت زیادہ محنتی اور اپنے کام سے مخلص قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راج کمار رائو نے فلم ’’سٹری ‘‘ میں اپنی ساتھی اداکارہ شردھا کپور کو سراہتے ہوئے کہا کہ شردھا کپور کے ساتھ فلم ’’سٹری ‘‘ میں کام کرنے کا تجربہ بہت زبردست رہا ہے، وہ بہت زیادہ محنتی اور اپنے کام سے مخلص ہیں۔ ہدایتکار امر کوشک کی ہارر کمایڈی فلم ’’سٹری‘‘ رواں سال 31اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :