عام انتخابات 2018ء میں ملک بھر سے ایک ہزار 691خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ، قومی اسمبلی کیلئے 436اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ایک ہزار 255خواتین امیدواران نے کاغذات نازدگی جمع کروائے ہیں

اتوار جون 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) عام انتخابات 2018ء میں ملک بھر سے ایک ہزار 691خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں قومی اسمبلی کیلئے 436اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے ایک ہزار 255خواتین امیدوار حصہ لے رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء میں ملک بھر سے ایک ہزاز 691خواتین امیدوار حصہ لے رہی ہیں ان میں سے 436خواتین امیدواروں نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ، صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کیلئے 236خواتین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ، صوبہ خیبر پختونخوا سے 88خواتین امیدوار قومی اسمبلی کیلئے اور 226خواتین امیدواروں نے صوبائی اسمبلی کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

صوبہ سندھ سے 76خواتین امیدوار ان نے قومی اسمبلی جبکہ 247خواتین امیدوار ان نے صوبائی اسمبلی کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اور صوبہ بلوچستان سے 36خواتین امیدوار قومی اسمبلی کیلئے 116خواتین امیدوار صوبائی اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔