Live Updates

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے موٹر سائیکل پر اپنے حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

اتوار 24 جون 2018 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے موٹر سائیکل پر اپنے حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور این اے 60اور 62سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے شیخ رشید احمد نے آج اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے حلقے میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ووٹ مانگے ، انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آکر نالہ لئی ایکسپریس وے اور غازی بروتھا کے منصوبے مکمل کروں گا اور چوروں ، ڈاکوئوں سے قومی دولت واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کروائیں گے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ وہ انتخابات میں دونوں حلقوں سے ریکارڈ ووٹ حاصل کریں گے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حالات جیسے بھی ہوں ہمیں انتخابات کی طرف بڑھنا ہے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی اور این اے 62سے ان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے بیرسٹر دانیال چوہدری سے ہوگا ۔ واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے دونوں حلقوں میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات