بعض یورپی یونین ممالک صرف اپنے مفاد کا سوچ رہے ہیں، فرانسیسی صدر

رپی یونین کے ایسے رکن ممالک پر عدم تعاون کی پاداش میں جرمانے عائد کیے جانے چاہئیں،پریس کانفرنس

اتوار 24 جون 2018 13:50

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ یورپی بلاک سے فوائد حاصل کرنے والی چند رکن ریاستیں مہاجرین کے معاملے پر صرف اپنے مفاد کا سوچ رہی ہیں،رپی یونین کے ایسے رکن ممالک پر عدم تعاون کی پاداش میں جرمانے عائد کیے جانے چاہئیں،عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات انہوں نے اسپین کے نئے وزیر اعظم پیدرو شانزے کے ساتھ پیرس میں ایک نیوز کانفرنس میں کہی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اٴْن کی رائے میں یورپی یونین کے ایسے رکن ممالک پر عدم تعاون کی پاداش میں جرمانے عائد کیے جانے چاہئیں۔ تاہم ماکروں اور ہسپانوی وزیر اعظم نے یورپی یونین میں ایسے مراکز بنانے کی حمایت ضرور کی جہاں مہاجرین کو محدود کر کے رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :