پاکستانی کمیونٹی کو امریکی سیاسی نظام میں متحرک ہونا چاہیے، علی جہانگیر صدیقی

پاکستانی سفیر کا پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے اور کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار

اتوار جون 13:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) امریکہ میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کے اعزاز میں واشنگٹن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی جہانگیر نے کہاکہ پاکستانی کمیونٹی کو امریکی سیاسی نظام میں متحرک ہونا چاہیے۔انہوں نے پاک امریکا تعلقات بہتر بنانے اور کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ چیلنجز بہت سے ملکوں کو درپیش ہیں مگر ضرورت اس بات کی ہے کہ مثبت امور کو دیکھا جائے اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا جائے۔تقریب میں سکھ کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔ سکھ کمیونٹی کی طرف سے علی جہانگیر کو تحفہ پیش کیا اور پاکستان میں سکھ ٹورازم کو بڑھانے کی تجاویز کا سفیر پاکستان نے خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :