پاکستان نے مقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیارکرلیا ،ْجولائی میں چھوڑا جائیگا

پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ 610کلومیٹرکی بلندی پرمدارمیں چکر لگائے گا ،ْترجمان دفتر خار جہ ڈاکٹر محمد فیصل

اتوار جون 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ تیارکرلیاجسے آئندہ ماہ جولائی میں خلامیں چھوڑاجائیگا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمدفیصل کے مطابق پاک ٹیس ون اے سیٹلائٹ 610کلومیٹرکی بلندی پرمدارمیں چکر لگائے گاجبکہ اس کا وزن 285 کلوگرام ہے ،ْیہ سیٹلائٹ زمین کے جغرافیے،،موسم،،ماحول، سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پرتیارکردہ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ کے لئے استعمال ہوگا اور اسے آئندہ ماہ جولائی میں خلامیں چھوڑاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :