شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی تعاون کا نیا نمونہ پیش کیا ہے ،ڈیلی ٹیلی گراف

چھنگ تائو میں منعقدہ تنظیم کا سربراہی اجلاس انتہائی کامیاب رہا ہے ،لائیو شیائو منگ

اتوار جون 13:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) جریدہ ڈیلی ٹیلی گراف نے برطانیہ میں چینی سفیر لائی یو شیائو منگ کے حوالے سے کہا ہے کہ چھنگ تائو میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کی سربراہی کانفرنس ایک زبردست کامیاب رہی ہے۔ایس سی او کے مستقبل اور تعاون پر غور خوض کے لیے چھنگ تائو میں 12ممالک کے رہنماء اور 10بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اکھٹے ہوئے اس نے شنگھائی جذبے کو اگے بڑھانے،عالمی گورننس کی بہتری،باہمی احترام و مساوی تعاون میں اضافے میں بے مثال پیش رفت کی ہے۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے کہا کہ یہ سربراہی کانفرنس انتہائی کامیاب رہی ہے۔اس نے اقتصادی تعاون کا نیا نمونہ پیشکیا ہے،شنگھائی میں جون 2001میں قائم کی جانے والی شنگھائی تعاون تنظیم کا مقصد اچھی ہمسائیگی،باہمی اعتماد و دوستی کو فروغ دینا علاقائی سلامتی واستحکام کا تحفظ کرنا اور مربوط ترقی کو فروغ دینا ہے۔چھنگ تائو سربراہی اجلاس جو کہ گذشتہ سال کی توسیع کے بعد ایس سی او فیملی کا پہلا اجتماع تھا ماضی کی کامیابیوں پر انحصار کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے ایس سی او کے زبردست اہمیت کی حامل ہے،

متعلقہ عنوان :