چین کے کئی قومی اقتصادی منصوبوں کا انحصار رابطوں پر ہے ، لیو لی

چارٹڈ سرٹیفائڈ اکائوٹنٹس ایسوسی ایشن بی آر آئی کے ذریعے چین کو ملانے کو فروغ دیگی

اتوار 24 جون 2018 13:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) چارٹڈ سرٹیفائڈ اکائوٹنٹس ایسوسی ایشن(اے سی سی ای)چین میں اس پیشہ وارانہ تنظیم کی موجودگی کی 30ویں سالگرہ منانے کیلئے ہفتہ بھر کی تقریبات کا آغاز کیا ہے،اس سلسلے میں گذشتہ روز بیجنگ میں اعلیٰ سطح کا عالمی سربراہی اجلاس منعقد کیا گیا ہے’’آئندہ دور کو ملانا‘‘کے عنوان سے بیجنگ عالمی کانفرنس میں اے سی سی اے کی عالمی کونسل کے 36ارکان،300کاروباری شخصیات،حکومتی اہلکاروں،پالیسی سازوں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی جس میں بلیٹ و روڈ منصوبے کے فریم ورک کے تحت دنیا کے ساتھ چین کو ملانے کیلئے اپنے خیالات کا اظہار کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اے سی سی اے کے عالمی صدر لیولی نے اپنے افتتاحی کلامات میں کہا کہ چین 2020اور 2035کے لیے مقرر کئے گئے شاندار اہداف کے ساتھ پائیدار قومی نشاط ثانیہ کی راہ پر گامزن ہے۔اقتصادی ترقی کے اس نئے دور کی بدولت چین تمام کے لیے بہتر معیار زندگی اور زیادہ مساوات کو یقینی بنانے کے علاوہ ایجادات میں عالمی قائد بن جائیگا۔انہوں نے کہا کہ چین کے متعدد قومی اقتصادی منصوبوں کا انحصار رابطوں پر ہے اور بی آر آر آئی اس کی ایک مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :