چین اور ڈنمارک کے درمیان ’’طویل اور مضبوط‘‘ دوطرفہ تعلقات قابل ستائش ہیں

جامع تزویراتی شراکت داری کی 10ویں سالگرہ کی تقریب سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کا خطاب

اتوار 24 جون 2018 13:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) چین اور ڈنمارک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کی 10ویں سالگرہ منانے کیلئے بیجنگ میں ڈنمارک کے سفارت خانے میں ایک تقریب منعقد ہوئی چین کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے ڈنمارک کے امور وزیر خارجہ اینڈرس سمیوئیون نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے’’طویل اور مضبوط‘‘ دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جامع تزویراتی پارٹنرشپ کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود اچھے تعلقات اور قریبی تعاون میں مزید اضافہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ دہائی میں پارٹنرشپ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اور اس میں اب صحت ،خوراک ، زراعت،مالکانہ حقوق تحفظ، مارکیٹ ریگولیشن ، سیاحت،ثقافت،بحری امور اورشہری ترقی سمیت متعدد شعبے شامل ہیں۔ چین کے نائب وزیر خارجہ وانگ چائو نے کہا کہ ٹھوس،مستحکم اور پائیدار چین ڈنماک تزویراتی پارٹنرشپ نہ صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہے بلکہ چین اور یورپی یونین کے تعلقات کی مجموعی ترقی کے مفاد بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :