پاکستان آئندہ سال ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور آٹھویں سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا

اتوار 24 جون 2018 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان آئندہ سال ساتویں ایشین ٹیم ایونٹ اور آٹھویں سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق رواں ماہ ایران میں 34 ویں ایشین اسنوکر چمپئن شپ کے دوران اے سی بی ایس کا سالانہ جنرل اجلاس منعقد ہوا جس میں پی بی ایس اے کے صدر منور حسین شیخ نے باضابطہ طور پر ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ اسنوکر چمپئن شپ کی میزبانی کیلئے بڈ جمع کرائی تھی جسے اے سی بی ایس نے منظور کرلیا ہے اور اے سی بی ایس نے پاکستان کو میگا ایونٹ کی میزبانی کی اجازت دے دی ہے۔پی بی ایس اے حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ آئندہ سال اپریل میں کراچی میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :