حویلی لکھا‘سٹی راجباہ کنارے لگے درختوں کے غائب ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا

اتوار 24 جون 2018 14:10

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) سٹی راجباہ کنارے لگے درختوں کے غائب ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا ،راجباہ کنارے لگے سینکڑوں درخت غائب ،متعلقہ انتظامیہ ومحکمہ جنگلات ومحکمہ انہار نے بھی چپ سادھ لی ،مکین شدید سراپا احتجاج ۔

(جاری ہے)

سٹی راجباہ کے کناروں پہ لگے سرسبز وشاداب خوبصورت درختوں کا غائب ہونا معمول بن چکا ہے جس کے باعث روزبروز شہری فضائی ماحول آلودہ ہوتا جارہا ہے دوسری جانب متعلقہ انتظامیہ محکمہ جنگلات ومحکمہ انہار نے بھی حیران کن طور پہ چپ سادھ رکھی ہے ،علاقہ مکینوں نے،،جہان پاکستان ،،کی وساطت سے اعلیٰ حکام سے فوری سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :