پیپلز پارٹی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی ،ْ کارکن الیکشن کی تیاری کریں ‘میر محمد یونس
انشاء اللہ پاکستان اور آزادکشمیر میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی ،عوام دیگر جماعتوں سے تنگ آچکی ہے
اتوار 24 جون 2018 14:10
(جاری ہے)
میر محمد یونس نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے کارکنوں کے علاوہ پارٹی قیادت کی قربانی دے کر ملک میں جمہوریت کا عمل قائم کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے اور عوام کی فلا ح بہبود کیلئے ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے کئی اہم انٹرنیشنل کانفرنسوں میں بھی شرکت کے علاوہ خطاب کیا جس میں عالمی دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر پر پڑی ۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی انشاء اللہ بھاری اکثریت سے جیت کر آئندہ اپنی حکومت بنائے گی کیونکہ عوام دیگر جماعتو ں سے تنگ آکر پیپلزپارٹی کی طرف آرہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے جو پاکستان کے مختلف شہروں میں رہائش پذیر ہیں اُن سے گزارش کی جاتی ہے کہ پیپلزپارٹی کو جتوانے کیلئے انتخابی مہم کے ذریعے ذیادہ سے ذیادہ ووٹ دلائیں تاکہ چیئرمین بلاول بھٹو جو اپنے نانا شہید ذولفقار علی بھٹو اور والدہ شہید رانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ پاکستان اور آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی ،پیپلزپارٹی کی جانب سے صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر،سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی قائد سردار جاوید ایوب اور جنرل سیکرٹری فیصل راٹھور سمیت ضلعی صدر بازل نقوی سمیت دیگر سینئر رہنمائوں کی پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا قابل تحسین ہے ، مبارکباد کے مستحق ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ کارکن تیاری کرلیں انشاء اللہ بہت جلد پاکستان اور آزادکشمیر میں حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.