قطر نے ہرطرح سے حوثی باغیوں کی مدد کی،مشیر یمنی وزا ت اطلاعات

قطری امیرنے بھائی چارے، روابط، دین اور قرابت داری کی تمام رویات کو پامال کیا ،گفتگو

اتوار 24 جون 2018 14:10

قطر نے ہرطرح سے حوثی باغیوں کی مدد کی،مشیر یمنی وزا ت اطلاعات
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) یمن کی وزارت اطلاعات کے مشیر اور یمن کی میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر فہد الشرفی نے الزام عاید کیا ہے کہ خلیجی ریاست قطر نے ایران نواز حوثی باغیوں کی ہرطرح سے مدد کی ہے۔فہد الشرفی نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایران کی طرح قطر نے بھی حوثی باغیوں کو ابلاغی، سیاسی اور عسکری میدانوں میں سپورٹ کیا۔

قطر کا یمن کے حوالے سے منفی کردار سامنے آچکا ہے اور قطر اب یمن کے حوالے سے بے نقاب ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن کے حوالے سے قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل کا گھیٹا کردار ہے۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں الشرفی نے کہا کہ قطر کی خیانت بلکہ زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ قطری امیر، حمدین تنظیم کی جانب سے بھائی چارے، روابط، دین اور قرابت داری کی تمام رویات کو پامال کیا گیا۔

(جاری ہے)

قطر کی جانب سے یمن کے باغیوں کی حمایت کوئی نئی بات نہیں۔ دوحہ نے ہمیشہ خطے میں ایرانی حمایت یافتہ عناصر اور گروپوں کی طرف داری کی۔ 2007ء میں جب یمن میں حوثی اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے تھے اور ان کے وجود کو خطرہ تھا تو قطر نے کھل کرانہیں بچانے کے لیے کردار ادا کیا حالانکہ یمن کی باغیوں کے خلاف چوتھی لڑائی میں یمنی فوج کے ہاتھوں حوثی باغی اپنے انجام کو پہنچنے والے تھے مگر اس وقت کے مصری صدر (مقتول) علی عبداللہ صالح نے قطر کی ثالثی قبول کرکے حوثیوں کے خلاف جاری لڑائی روک دی تھی۔

متعلقہ عنوان :