حوثی باغی غیر مشروط طور پرالحدیدہ کا قبضہ چھوڑ دیں،اماراتی وزیرخارجہ

عرب اتحاد یمن میں جاری آپریشن میں تحمل سے کام لے رہا ہے تاکہ شہریوں کا کم سے کم جانی نقصان ہو،گفتگو

اتوار 24 جون 2018 14:10

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ سے ایران نواز حوثی باغیوں کے غیر مشروط انخلاء کا پرزور حامی ہے۔ الحدیدہ میں خون خرابہ روکنے کے لیے سفارتی ذریعیسے باغیوں کو قبضہ چھوڑنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر پو پوسٹ متعدد ٹویٹس میں انور قرقاش نے کہا کہ حوثیوں کے اسلحہ اور ان کے ماہر نشانہ بازوں کے بارے میں سامنے آنے والی خطرناک رپورٹس کے بعد باغیوں سے غیر مشروط طوپر شہر سے نکل جانے کے مطالبے کا جواز اور بھی بڑھ جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب اتحاد یمن میں جاری آپریشن میں تحمل اور ضبط نفس سے کام لے رہا ہے تاکہ شہریوں کا کم سے کم جانی نقصان ہو۔