یمن کے لیے عالمی ایلچی آج یورپی وزرائے خارجہ اجلاس میں یمن کے حوالے سے ہونے والی سفارتی مساعی کی رپورٹ پیش کریں گے

اتوار جون 14:10

لکسمبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریویتھ آج( سوموار کو) لکسمبرگ میں یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں یمن کے حوالے سے ہونے والی سفارتی مساعی کی رپورٹ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق لکسمبرگ میں ہونے والے یورپی وزراء خارجہ کے اجلاس میں پیش کی جانے والی رپورٹ الحدیدہ میں جاری آپریشن کی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یورپی وزراء خارجہ الحدیدہ میں لڑائی بند کرکے مذکراکات کے ذریعے تنازع حل کرنے پر زور دیں گے۔

متعلقہ عنوان :