امریکہ کاشمالی کوریا کے ساتھ فریڈم گارڈ نامی فوجی مشقیں معطل کرنے کا اعلان

جنوبی کوریا کے ساتھ اگست میں ہونیوالی مشقوں کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کیاگیا ہے،پینٹاگون

اتوار 24 جون 2018 14:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پینٹاگون نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ بڑی فوجی مشقوں کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔فریڈم گارڈ نامی یہ سالانہ مشقیں اگست میں شروع ہونے والی تھیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پینٹاگون نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ بڑی فوجی مشقوں کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ فریڈم گارڈ نامی یہ سالانہ مشقیں اگست میں شروع ہونے والی تھیں۔امریکی حکام نے کہا کہ فریڈم گارڈ مشقوں کی منصوبہ بندی صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد روک دی گئی ہے جس میں انہوں نے جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقوں کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :