خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا سماجی ضرورت ہے،سعودی وزیر اوقاف

قرآن وحدیث، سنت یا اجماع امت میں ایسی کوئی نص موجود نہیں جسے پابندی کے جواز میں پیش کیا جاسکے،بیان

اتوار 24 جون 2018 14:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) سعودی عرب کے وزیر برائے اوقاف ومذہبی امور الشیخ عبدالطیف اال الشیخ نے حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کی مکمل حمایت کی ہے اورکہاہے کہ خواتین کی ڈرائیونگ کا معاملہ سماجی نوعیت کا ہے اور یہ معاشرے کی سماجی ضرورت بھی ہے۔

(جاری ہے)

قرآن وحدیث، سنت یا اجماع امت میں ایسی کوئی نص موجود نہیں جسے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کے جواز میں پیش کیا جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میںآل الشیخ نے مزید کہا کہ معاشرتی ضروریات کے پیش نظر خواتین کا گاڑی چلانا ایک سماجی ضرورت بن چکا ہے۔ خواتین کے گاڑی چلانے میں کوئی حرج نہیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب میں آج سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :