پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع اوکاڑہ کی 4 قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کے 8 امیدواران کے نام جاری کردئیے

اتوار جون 15:00

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع اوکاڑہ کی 4 قومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلی کے 8 امیدواران کے نام جاری کردئیے تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ضلع اوکاڑہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 141سے چوہدری ندیم عباس ربیرہ کھرل ، این اے 142سے چوہدری ریاض الحق جج ،این اے 143سے رائو محمد اجمل خاں ، این اے 144سے میاں معین خاں وٹو اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 183سے جاوید علاودین ، پی پی 184سے سید رضا علی گیلانی ، پی پی 185سے افتخار چھچھر ، پی پی 186سے میاں معین وٹو ، پی پی 187سے ملک علی عباس کھوکھر ، پی پی 188سے میاں یاور زمان ،پی پی 189سے چوہدری منیب الحق،پی پی 190سے چوہدری غلام رضا ربیرہ امیدوار ہوں گے ، قومی اور اسمبلی کاایک ایک حلقہ کم ہونے سے سابق ایم این اے سید عاشق حسین کرمانی اور سابق ایم پی اے رائے نور محمد کھرل کو پارٹی کا ٹکٹ نہیں مل سکا اور سابق ایم این اے چوہدری ندیم عباس ربیرہ کے بھائی چوہدری غلام رضا ربیرہ اور میاں معین خاں وٹو کو دو دو ٹکٹ ملے ہیں ۔