25جولائی کاسورج ن لیگ کی فتح کی نویدلے کرطلوع ہوگا‘حنیف ملک

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیرکے عہدیداران،کارکنان اور پاکستان میںمقیم کشمیری ووٹرزن لیگ کے امیدواروںکی بھرپور مہم چلائیںگے

اتوار 24 جون 2018 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیرکے صدرحنیف ملک نے کہاہے کہ 25جولائی کاسورج ن لیگ کی فتح کی نویدلے کرطلوع ہوگاپاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیرکے عہدیداران،کارکنان اور پاکستان میںمقیم کشمیری ووٹرزن لیگ کے امیدواروںکی بھرپور مہم چلائیںگے اورگھرگھرجاکرمیاںمحمدنوازشریف اورمسلم لیگ ن کاپیغام پہنچائینگے پاکستان کے اندردھرنوںاورگالم گلوچ کی سیاست متعارف کرانے والوں کوعوام پہچان چکے ہیںباشعور،غیرت منداورپاکستان کی ترقی خوشحالی چاہنے والے صرف اورصرف ن لیگ کوہی ووٹ دینگے میاںمحمدنوازشریف نے پاکستان کابجٹ دگناکرکے آزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کی نئی بنیادڈالی کشمیری عوام نے مسلم لیگ ن پراعتمادکرتے ہوئے آزادکشمیرمیںن لیگ کو تاریخ سازمینڈیٹ دیان لیگ کی حکومت عوامی اعتمادپرپورااتررہی ہے پاکستان میںبھی عوام کان لیگ پربھرپوراعتمادہے یہی وجہ ہے کہ ن لیگ دن بدن مقبولیت حاصل کررہی ہے ن لیگ مخالف سیاسی جماعتیںن لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کودیکھ کرحواس باختہ ہوگئی ہیںاورن لیگ کوہرانے کے لیے ہرممکن ہتھکنڈوںسازشوںکی تیاریوںمیںمصروف عمل ہیںلیکن ن لیگ کاکارکنان بالخصوص یوتھ ونگ آزادکشمیرکاہرعہدیداراورہرکارکن مخالفین کی سازشوںکاڈٹ کرمقابلہ کریگااورانہیںشکست فاش دے گاانہوںنے کہاکہ میاںمحمدنوازشریف نے مسئلہ کشمیرکے اوپرجرات مندانہ اوردلیرانہ موقف اپنایامسئلہ کشمیرکوترجیحات کاحصہ بنایااورعالمی سطح پرمسئلہ کشمیرکوبھرپورطریقے سے اجاگرکرکے اس پاررہنے والے کشمیریوںبھائیوںکویہ یقین دلایاکہ ہم ہرلمحہ ہرپل ان کے ساتھ ہیںانہوںنے کہاکہ جس طرح آزادکشمیرکے الیکشن میںیوتھ ونگ آزادکشمیرکے عہدیداروںاورکارکنوںنے دن رات ایک کرکے پاکستان مسلم لیگ ن کوفتح سے ہمکنارکروایاتھااسی طرح پاکستان کے حالیہ انتخابات میںبھی یوتھ ونگ آزادکشمیرکاہرعہدیداراورکارکن پاکستان کے اندرپاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروںکی بھرپورالیکشن کیمپین چلاتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کوجتوانے میںاپنابھرپورکرداراداکریگا۔